گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا مختصردورہ پشاور،اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی

پشاور(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ اتوار کے روز مختصردورے پرصوبائی دارالحکومت پشاورپہنچے اپنی آمدکے فوراً بعد انہوں نے خیبرپختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاﺅس پشاورمیں ملاقات کی وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور علاقے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیابعد ازاں گورنر پنجاب ، خیبر پختونخوا کے گورنرکے ہمراہ پشاور میں سابق سینیٹر اور سیاسی رہنما مرحوم حاجی محمد عدیل کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گئے انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فا تحہ خوانی کی اور پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہو ئے انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان صبر وحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی۔ انہوں نے وطن عزیز کیلئے مرحوم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن