لاہور/ بنی گالہ (آئی اےن پی) پاکستان تحر ےک انصاف کے چےئر مےن عمران خان نے پانامہ پر حکومت مخالف ”عوامی عدالتوں“کے انعقاد کو حتمی شکل دےنے کےلئے پارٹی کا اہم اجلاس کل (منگل) طلب کر لےا جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشر ےف اور انکے خاندان کی پانامہ کی تحقےقات کے بغےر جان نہےں چھوٹ سکتی انکو مکمل حساب دےنا پڑ ےگا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کل کے ہونےوالے اجلاس مےں پارٹی کے مر کزی اور صوبائی قائدےن کو بنی گالہ مےں طلب کر لےا جہاں جلسوں کی صورت مےں ”عوامی عدالتےں “لگانے کے معاملات اور شہروں کے ناموں کا حتمی شکل دی جائےگی اور اجلاس کے بعد عمران خان پر ےس کانفر نس کر ےں گے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ حق اور سچ کےلئے سڑکوں پر بھی جنگ لڑ نا ہمارا آئےنی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمےں کوئی نہےں روک ۔ اےک سوال کے جواب مےں نعےم الحق نے کہا کہ (ن) لےگ سمجھتی ہے وہ قوم کو دھوکا دےکر اپنی کر پشن بچا لے گی تو اےسا کسی صورت ممکن نہےں ہو سکتا انکو حساب دےنا ہی پڑےگا۔