محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور ڈویژن، کوئٹہ، ژوب ، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر میں تین ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج صبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہنزہ اور قلات میں منفی چار، کالام میں منفی تین، مالم جبہ اور کوئٹہ میں منفی ایک، گلگت صفر، چترال تین جبکہ مری میں پانچ اور لاہور میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کے پی، بالائی پنجاب، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
Dec 12, 2016 | 16:54