کراچی (کامرس رپورٹر) چیف کمشنر ا ن لینڈ ریونیو آر ٹی او تھری کراچی نذیر احمد شورو نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے پولیٹکل ول کی ضرورت ہے،ایف بی آر 49ارب روپے کے ریفنڈز کی ادئیگی کرچکا ہے، ٹیکس دہندگان اس بات کا استحقاق رکھتے ہیں کہ انھیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں، ایمنیسٹی اسکیمز ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال نہ کرواسکی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر طارق ملک، سینئر نائب صدر سلمان اسلم، نائب صدر جنید نقی، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے ایف بی آر اور ٹیکسیشن راشد احمد صدیقی، سینیٹر عبد الحسیب خان، زبیر چھایا، مسعود نقی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ کاٹی کے صدر طارق ملک نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سب سے زیادہ ٹیکس دیتی ہے، اس کے باوجود ہمیں ہراساں کیا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملکی خزانے میں ٹیکس جمع کروانے والے اور روزگار فراہم کرنے والوں کو احترام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح پاکستان میں انتہائی کم ہے، اس کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے اعتماد بڑھانے اور احساس عدم تحفظ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے ایف بی آر اور ٹیکسیشن راشد احمد صدیقی (باقی صفحہ 4پر)
سہولتوں کی فراہمی ٹیکس دہندگان کا استحقاق ہے، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو
Dec 12, 2017