کراچی ( خصوصی رپورٹر) نامور بچوں کے ادیب ہمدرد ایڈیٹوریل بورڈ کے سربراہ ہمدرد نونہال اور ہمدرد صحت کے ایڈیٹر مسعود احمد برکاتی کو گزشتہ روز بعد نماز ظہر سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں ان کی نماز جنازہ مسجد الفلاح بلاک 14 فیڈرل بی ایریا میں دا کی گئی۔ تدفین اور نماز جنازہ میں دانشوروں، تعلیمی شخصیات ، ادیبوں نے بڑی تعدادمیںشرکت کی ان میں ہمدرد کی سربراہ سعدیہ راشد، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیہ الحسن ، ڈاکٹر سہیل برکاتی، ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، فرقان احمد شمسی، رفیع الزماں زبیری، محمود شام کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی معرو ف شخصیات عزیز و اقارب اور احباب نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز دانشور اور ہمدرد نونہال کے مدیر اعلیٰ مسعود احمدبرکاتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بچوں کے ادیب مسعود احمد برکا تی کے انتقال پر صدر مملکت ممنو ن حسین نے گہرے دکھ کا اظہار کر تے ہوئے ان کی علم و ادب کے لئے خدمات کوزبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک سر زمین پا رٹی کے چیئر مین مصطفی کما ل نے ممتا ز دانشور اور ہمدر د نو نہا ل کے مدیر اعلیٰ مسعود بر کا تی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہا رکیا ہے ۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ،عمر مجیب شامی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی کے ایڈیٹر اور بزرگ صحافی مسعود احمد برکاتی کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے ۔گورنر سندھ محمد زبیر نے ملک کے نامور ادیب و مصنف مسعوداحمد برکاتی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
مسعود برکاتی/سپردخاک