کانگو، اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ،19 فوجی ہلاک

Dec 12, 2017

کنساشا(آئی این پی )کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مسلح افراد کے حملے میں19 فوجی ہلاک اور 53زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے معدنی وسائل سے مالا مال علاقے شمالی کی وو پر قبضے کی کوشش میں مصروف ملیشیا نے اقوام متحدہ کی امن قوت پر حملہ کر دیا جس میں 19 فوجی ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں 4 گھنٹے تک مسلسل جھڑپیں ہوتی رہیں۔ امن قوت نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو ہر قیمت پر قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے اس واقعہ کو "خونی واردات" قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور کہا کہ ہمارے امن مشن میں جو ممالک اپنی فوج تعینات کرتے ہیں ان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

کانگو، حملہ

مزیدخبریں