کراچی (خصوصی رپورٹر) بچوں کے نامور ادیب ہمدرد ایڈیٹوریل بورڈ کے سربراہ ہمدرد نونہال اور ہمدرد صحت کے ایڈیٹر مسعود احمد برکاتی کو گزشتہ روز بعد نماز ظہر سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں ان کی نماز جنازہ مسجد الفلاح بلاک 14 فیڈرل بی ایریا میں دا کی گئی۔ تدفین اور نماز جنازہ میں دانشوروں، تعلیمی شخصیات، ادیبوں نے بڑی تعدادمیںشرکت کی ان میں ہمدرد کی سربراہ سعدیہ راشد، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیہ الحسن، ڈاکٹر سہیل برکاتی، ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، فرقان احمد شمسی، رفیع الزماں زبیری، محمود شام کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی معرو ف شخصیات عزیز و اقارب اور احباب نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز دانشور اور ہمدرد نونہال کے مدیر اعلیٰ مسعود احمد برکاتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بچوں کے نامور ادیب مسعود برکاتی سخی حسن قبرستان میں سپردخاک نماز جنازہ مسجد الفلاح میں ادا کی گئی
Dec 12, 2017