نواز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو، اسحاق ڈار لندن میں ہی رہیں گے

لندن + لاہور (عارف چودھری + خصوصی رپورٹر) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نوازشریف سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز اور دوسرے اہل خانہ بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے میڈیکل رپورٹ نوازشریف کو دکھا کر پاکستان اپنے وکلاء کو بھیج دی اور فون پر وکلاء سے بات چیت بھی کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم رہیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز 16 دسمبر کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے اور 17 دسمبر کو علی الصبح پاکستان پہنچیںگے۔ نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) محمد صفدر 19 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن