کویت سٹی (نوائے وقت رپورٹ) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے نئی کابینہ کی منظوری دیدی۔ شیخ جابر المالک الصباح کو وزیراعظم مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ پندرہ رکنی نئی کویتی کابینہ میں دو خواتین وزیر بھی شامل ہیں۔ امیر کویت او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نیاف فلاح الجرف کو وزیر خزانہ جبکہ جنین محسن شہرے کو وزیر مملکت برائے ہائوسنگ افیئر تعینات کردیا گیا ہے۔
امیر کویت نے کابینہ کی منظوری دیدی 2 خواتین شامل ، شیخ جابر المالک الصباح وزیراعظم ہونگے
Dec 12, 2017