قائداعظم ٹرافی سپرایٹ مرحلہ ، حبیب بینک اور سوئی سدرن گیس کی فتح

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کے ایک یکطرفہ مقابلے میں حبیب بنک نے لاہور اور سوئی سدرن گیس نے کے آر ایل کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ بلیوز کو7 وکٹوں سے حبیب بنک اور لاہور بلیوز کے درمیان چار روزہ میچ کا فیصلہ تیسرے رورز ہوا۔ لاہور بلیوز حبیب بنک کے خلاف فالوآن کے بعد اننگ کی شکست سے تو بچ گئی تاہم میچ کو سنبھال نہ سکی۔ دوسری اننگ میں لاہور بلیوز صرف276 رنز بناسکی۔ اس طرح حبیب بنک کو92 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ جو حبیب بنک نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حماد بٹ نے ناٹ آئوٹ44 رنز اسکور کئے۔ حبیب بنک کی جانب سے عمر گل نے دونوں اننگ میں8 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یو بی ایل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لو اسکورنگ میچ کا فیصلہ بھی تیسرے روز ہوا۔ پہلی اننگ میں177 رنز اسکور کرنے وال ٹیم کے آر ایل دوسری اننگ میں بھی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور صرف 52 رنز بناکرآ ئوٹ ہوئی۔ اس طرح سوئی سدرن گیس کو فتح کے لئے 181 رنز کا ٹارگٹ ملا جو سوئی گیس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بابر اعظم نے 51‘ عمر امین نے 42 اور آصف ذاکر نے ناٹ آئوٹ37 رنز اسکور کئے۔ نیشنل بنک اسٹیڈیم میںجاری واپڈا اور یو بی ایل کے درمیان میچ بھی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ واپڈا اپنی دوسری اننگ میں220 رنزبناسکی۔ اس سے قبل یو بی ایل نے واپڈا کے 243 رنز کے جواب میں275 رنز بناسکی اس طرح اب فتح کے لئے یو بی ایل کو185 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ یو بی ایل اپنی دوسری اننگ آخری روز منگل کو شروع کرے گی۔ دوسری جانب نیاز اسٹیڈیم میں حیدرآباد میں سوئی نادرن گیس اور لاہور وائٹس کے درمیان فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگیا۔ پہلی اننگ میں44 رنز اسکور کرنے والی ٹیم سوئی نادرن گیس دوسری اننگ میں سنبھل نہ سکی اور صرف 93 رنز بناسکی۔ وقاص احمد نے 5 اور عمیر آصف نے 3 وکٹیں لیکر سوئی نادرن گیس کی اننگ کو اختتام پر پہنچایا۔ اس طرح لاہور وائٹس کو فتح کے لئے 260 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر لاہو ر وائٹس نے 2 وکٹوں پر35 رنز اسکورکئے۔ لاہور وائٹس کو آخریروز فتح کے لئے 225 رنز جبکہ سوئی نادرن گیس کو8 وکٹیں درکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن