ملتان (سماجی رپورٹر) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جابن سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دورن شارٹ ٹوکن ٹیکس اور بوگس کاغذات کی بنیاد پر42 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر ایکسائز کی ٹیموں نے شہر کے داخلی اوخارجی راستوں پر ناکے لگا کر 22 فینسی نمبر پلیٹیں اتار لی۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز کی ٹیموںنے مختلف چوکوں پر 210 گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے ای ٹی او یوسف ورک نے اس کارروائی سے2 لاکھ روپے کی ریکوری کی امید ظاہر کی ہے۔
شارٹ ٹوکن اورجعلی کاغذات پر42 گاڑیوں کے چالان
Dec 12, 2017