دھرنوں سے حکومت ہٹانے کا عمل ماحول میں اشتعال گھول دیگا :گورنر سند ھ

کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دھرنے کے ذریعے حکومت کو ہٹانے سے نہ صرف ملک کو نقصان ہوگا بلکہ یہ ہمارے ماحول میں بھی اشتعال گھول دیں گے۔کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ یہ دسمبر 2017 ہے اور موجودہ حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے میں 5 ماہ باقی ہیں، اس دوران ہمیں اپنی تمام تر توجہ آئندہ انتخابات کے صاف شفاف، غیر جانبدار انعقاد اور پر امن انتخابی عمل پر دینی چاہیے، یہ سارا عمل دھرنوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے مکمل ہوگا۔محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے 5 ماہ ابھی باقی ہیں لیکن پھر بھی حکومت گرانے کی باتیں ہورہی ہیں، دھرنے کے ذریعے حکومت کو ہٹانے سے نا صرف ملک کو نقصان ہوگا بلکہ یہ ماحول میں اشتعال گھول دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...