وطن کے خاطر جان قربان کرنے والے تمام شہداءکو سلوٹ پیش کرتا ہوں: آرمی چیف

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج ہماری آزادی ہمارے بہادر جوانوں کی مرحون منت ہے کیونکہ آزادی مفت میں نہیں ملتی اس کے لئے بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے منگل کے روز شمالی وزیرستان میں بزدل دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 21سالہ عبدالمعید اور 21سالہ سپاہی بشارت کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئیٹ میں کہا کہ وطن کے خاطر جان قربان کرنے والے تمام شہداءکو سلوٹ پیش کرتا ہوں آرمی چیف نے کہا کہ دھرتی ماں اور مٹی کے لئے بیٹوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جو کہ ایک عزم فریضہ ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں کیونکہ آج ہماری آزادی ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور وطن کے دفاع کی وجہ سے ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے .

ای پیپر دی نیشن