میمن جیم خانہ اور گذری فائٹر زونIII’بی‘ ڈویثرن لیگ کے فائنل میں

Dec 12, 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) میمن جیم خانہ نے نیوگلستان سی سی کو 74رنز اور گذری فائٹر نے رہبر اسپورٹس کو 12رنز سے شکست دے کر کے سی سی اے زون III’بی‘ ڈٖویثرن لیگ کے فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی ۔ پہلے سیمی فائنل میں میمن جیم خانہ نے 9وکٹوں پر 332رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا۔ عبدالواھد نے 130اور ندیم امین نے 106رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین پہلی وکٹ پر 237رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اصغر خان نے 33رنز بنائے۔ جان زہیب نے 4 محمد عتیق نے 2جبکہ علی خان اور مزمل احمد کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ نیو گلستان سی سی کی جوابی اننگز میں 258رنز پر مکمل ہوگئی۔ علی خان نے 75رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، امیر علی نے 36، ثاقب صادق نے 35اور ارتضیٰ امجد نے 34رنز کی باری کھیلی۔ ندیم امین نے 3 وارث علی نے 2 اصغر خان ، اشرف خان ، نذیر احمد اور زہیب خان کو ایک ایک وکٹ ملی۔کے ڈی اے گراؤنڈ پر گذری فائٹر نے تمام وکٹوں پر 260رنز اکٹھا کئے۔ محسن علی نے 47، ذوالفقار علی نے 42وقاص لاکھو نے 26، عاشق حسین نے 24جبکہ عبداﷲ چانڈوی اور فہد حسین نے 23,23رنز بنائے۔ محمد حمزہ نے 6محمد طارق اورمحمد اعجاز خان نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رہبر اسپورٹس کی جوابی اننگز میں مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 248رنز ہی بنا سکے۔ محمد حمزہ نے 44رنز محمد ابراہیم نے 42، محمد ثاقب نے 38، سعد خٹک نے 36رنز اسکور کئے۔ امتیاز علی نے 3اور فہد حسین نے 2 عبداﷲ چانڈوی ، شہزاد احمد اور محسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں