ای او بی آئی پنشنروں کی داد رسی کی جائے

مکرمی! ہم EOBI کے مظلوم پنشنرز کی پنشن سابقہ حکومتوں کے ادوار باقی تمام پنشنروں کی کم از کم پنشن کے برابر ہوتی تھی مگر جب سے (ن) لیگ کی حکومت آئی ہے۔ انہوں نے ہماری پنشن 5250 روپے پر جام کر دی ہے یہ کہ ہم بوڑھے اور نادار لوگ اس قابل بھی نہیں کہ وکلاء کی بھاری بھر کم فیسیں دے کر عدالتوںسے رجوع کر سکیں۔چیف جسٹس صاحب آپ سے درد مندانہ اپیل ہے کہ ازخود نوٹس لے کرہمیں انصاف فراہم کریں۔ اس ہوشربا مہنگائی میں ہمیں فاقہ کشی کی موت سے بچائیں اور ہماری پنشن بھی باقی پنشنروں کی کم از کم پنشن کے برابر کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔ نیز حسب سابق دوسرے پنشنروں کی طرح مہنگائی کے تناسب سے ہرسال اس میں اضافہ کرنے کا بھی حکم صادر فرمائیں لاکھوں خاندان آپ کو دعائیں دیں گے۔ (رانا تجمل حسین خان صدر آل پاکستان اولڈ بینی فٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن فیصل آباد)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...