بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سامان جہیز، وہیل چیئرز تقسیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل آفس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈائر یکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب احمدتیمور ناصر کی زیرپرستی ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈائر یکٹر ہیڈ کوارٹر مس آمنہ شبیر ‘ ڈویژنل ڈائر یکٹر گوجرانوالہ میاں احسن صدیق‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر حافظ شہزاد مسعود‘ ڈپٹی ڈائریکٹر (ر) سوشل ویلفیئر جمشید بشیر ‘ صدر شائن ویلفیئر فاو¿نڈیشن فار انکلیوژن اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ز بی آئی ایس پی گوجرانوالہ مس ہما ارشاد‘ گوجرانوالہ صدر ‘ سیالکوٹ‘ ڈسکہ ‘ گجرات اور سرائے عالمگیر نے شر کت کی ،پروگرام میں ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین میں سامان جہیز او رمعذور خواتین میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔
انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ
گوجرانوالہ نے جیت لی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ نے پشاور بورڈ کے زیر اہتمام ہونےوالی انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی پشاور چیمپئن شپ میں سات بورڈز کی ٹیموں نے شرکت کی گوجرانوالہ اور لاہور بورڈ کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جو گوجرانوالہ بورڈ نے جیت لیا۔ڈائریکٹر سپورٹس انٹر بورڈ جلیل احمد قریشی اور کوچ خالد فاروق اعوان نے بتایا کہ گوجرانوالہ نے دس سال بعد ٹرافی جیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...