لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام سے رابطہ آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگا‘ عوام کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا‘ صوبے میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے ‘ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ کرپٹ مافیا کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے ‘ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے۔ مختلف شہروں سے آنےوالے افراد سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کو مسائل سے نجات دلانا میرا عزم ہے آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سابق ادوار سے کہیں بہتر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے شب روز کام کر رہے ہیں‘ ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے ، عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے عثمان بزدار ہر مافیا کے ساتھ لڑے گا اور عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ میں نے اپنے اور عوام کے درمیان کسی کو حائل نہیں ہونے دیا۔ نیا پاکستان عمران خان کا خواب ہے جس کی تعبیر کے لئے ہم جان لڑا دیں گے۔ قوم کو ہمارے مثبت اقدامات سے جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ عثمان بزدار سے مشیر برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری نے ملاقات کی، جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اتوار بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اتوار بازاروں میں سٹالزپر بچوں سے کام کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہےے چائلڈ لیبر کرانے والے کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ بڑے سٹورز اشیائے ضروریہ ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کے پابند ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ نے بڑے سٹورز پر ڈپٹی کمشنر کے کاﺅنٹر فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بڑے سٹورز پر صارفین اشیائے ضروریہ ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق خرید سکیں گے اور اس اقدام سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد اکرم چوہدری بڑے سٹورز کے دورے کریں اور اشیاءضروریہ کی ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اتوار بازاروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اتوار بازاروں کے باہر پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے۔ اتوار بازاروں کے باہر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا وزراءاپنے اپنے علاقوں میں اتوار بازاروں اور منڈیوں کے دورے کرکے عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کے عمل کی مانیٹرنگ کریں۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوںسے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ اکرم چوہدری نے وزیراعلیٰ کو اتوار بازاروں کے دورے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو مبارکباد دی ہے۔
عثمان بزدار