ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کر رو بھی نہ سکے، صحافی کے سوال پر نواز شریف کا جواب

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہنسنا کیسا ہم توکھل کے رو بھی نہ سکے۔ نواز شریف جوڈیشل کمپلیکس سے باہر آئے تو مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے انہیں گھیر لیا اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کا ہنسنا بند ہو گیا ہے، سوال سنتے ہی نواز شریف کے چہرے پر گہری سنجیدگی چھا گئی وہ سیڑھیوں پر رکے، وہاں پر موجود افراد کے خاموش ہونے انتظار کیا، پیچھے مڑ کر دیکھا اورسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنسنا کیسا ہم توکھل کے رو بھی نہیںسکے، انہوں نے کہا معافی چاہتا ہوں مختصر جواب دیا ہے لیکن دل سے دیا ہے۔ میاں نواز شریف نے اتنی بات کہی تو دوسرے صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ چیئرمین نیب کی تقریر کے حوالے سے بات کریںگے، اس دوران نواز شریف اپنی گاڑی کا دروازہ کھول چکے تھے کہ وفاقی کابینہ کے طویل اجلاس بارے ان سے سوال کیا گیا لیکن سابق وزیر اعظم بغیر جواب دیئے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے، احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جب میاں نواز شریف کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچی تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مقامی رہنما رحمان عباسی کی قیادت میں ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انکے حق میں نعرے لگائے۔
نواز شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...