اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ہی جماعت کے رہنما رمیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ رمیش کمار نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے شراب کے حوالے سے بل پیش کیا۔ پاکستان میں سستی شہرت حاصل کرنے کا رواج بن چکا ہے، حالانکہ جس نے شراب پینی ہے وہ پیتا رہیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ ایک موبائل فون لا سکتے ہیں، اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم 2 ارب ڈالر کے موبائل فون درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا۔
وزیر اطلاعات