اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدرمملکت و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل نیٹ راولپنڈی پیش ہونگے۔ بلاول بھٹو زرداری کو نجی کمپنی پارک انکلیو کے شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نیب کا نوٹس وصول ہوگیا ہے۔ بلاول بھٹو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس میں پیش ہونے کے علاوہ اور کچھ نہیں بتایاگیا۔
زرداری / بلاول