شاہ سلمان کی گھر جا کر شہزادہ طلال اور شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی عیادت، ہاتھ چومے

Dec 12, 2018

ریاض(این این آئی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز تمام تر ریاستی مصروفیات کے باوجود صلہ رحمی سے غافل نہیں۔ انہوں نے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز اور شہزادہ بندربن عبدالعزیزکے گھر پہنچ کر انکی عیادت کی اور بڑے بھائی ہونے کے ناطے ان کے ہاتھ بھی چومے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان اپنے ننھیالی رشتہ داروں سے ملنے کیلئے بھی انکے گھر پہنچے۔ اس سے قبل انہوں نے شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیزکے اعزاز میں الدرعیہ کے العوجا محل میںپرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ ملاقاتو ںکی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عیادت

مزیدخبریں