اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں متفقہ حکمت عملی اختےار کرنے پر اتفاق رائے کےا ہے ، اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے فےصلہ کےا ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی کا چیئرمین قائد حزب اختلاف ہی ہوگا نواز شریف دور کے آڈٹ پیراز کو قائد حزب اختلاف چیئر نہیں کرے گا، گزشتہ دور کے لئے سب کمیٹی بنا دیں چاہے اس کی سربراہی تحریک انصاف لے لے ان خےالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے منگل کو اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے کےا جو پارلےمنٹ ہاﺅس مےں ان کی زیرصدارت ہوا انہوں نے کہا کہ نیازی اور نیب کا ناپاک الائنس ہے۔حمزہ شہباز کے معاملے میں زیادتی ہوئی، یہ سویلین ڈکٹیٹر شپ ہے، نیب نے خواجہ بردران کو تو گرفتار کرلیا لیکن مالم جبہ کیس میں ابھی تک کسی کو ہاتھ نہیں لگایا گیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی انتقام کی مذمت کرتی ہے، نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا اور انہیں آدھے دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایوان میں متفقہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا ہے ، اپوزےشن ایوان کا وقت ضائع ہونے سے بچائے گی اور اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ مےاں شہباز شرےف نے اعتماد کا اظہار کرنے پرپیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کا شکرےہ ادا کےا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی 100روزہ کارکردگی پر اسمبلی میں بات کروں گا۔
متحدہ اپوزیشن