بحراوقیانوس کے جنوبی جزائر میں 7 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Dec 12, 2018

بیجنگ (آن لائن) بحراوقیانوس کے جنوبی جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 درجے ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 58.35 درجے شمالی ارض بلد اور 26.37 درجے مشرقی طول بلد میں 150 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

مزیدخبریں