لاہور( اپنے نامہ نگار سے) عدالتی امور کو تیزی سے نمٹانے کیلئے ججوں کی تعداد کو بڑھانا چاہئے۔ زیرسماعت مقدمات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔جو بھی حکومت آتی ہے اپنا فائدہ سوچتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ صدر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاہور میں کینٹ کچہری کے عہدیداروں و دیگر وکلا سے ملاقات کی۔ اس موقع پرکثیر تعداد میں وکلانے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ عدالتوں اور انصاف کی فراہم کی طرف کسی کا دھیان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی تیزی سے فراہمی کیلئے ججز کی تعداد کو فوری زیادہ کرنا ہو گا۔
عدالتی امور کو تیزی سے نمٹانے کیلئے ججوں کی تعداد کو بڑھانا چاہئے: افتخار محمد چودھری
Dec 12, 2018