قصورسیف سٹی نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Dec 12, 2018

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی گزشتہ ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ماہ نومبر میںقوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پرسینٹر سے1932کیسزرپورٹ کیے گئے۔ اس دوران565 مشتبہ افراد اور465 مشکوک گاڑیوں کومحافظ فورس کے ذریعہ چیک کروایا گیا،80 مشکوک گاڑیوں کو بند کیا گیا۔مختلف قانون شکنی کے واقعات پر467افراد کے چالان کیے گئے اور120کووارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔

مزیدخبریں