حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن ہے:ملک محمداقبال

فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف این اے 119 کے کوآرڈینیٹرملک محمداقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک و ملت کی خدمت کا عظیم مشن لے کر جس ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن ہے اس کی راہ میں شور و غوغا کے طوفان عوامی شعور سے تھم جائیں گے یہ تحریک انصاف کا قوم سے وعدہ ہے کہ کرپٹ افراد کو قانون کے آہنی شکنجہ میں کس کر رقم وصول کی جائے۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی سے پا ک پا کستان ہمارا ایما ن ہے عمران خان وزیراعظم کے منصب سے ہر حال میں انصاف کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن