لاہور (پ ر) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن ضلع لاہور آج پریس کلب کے باہر تندور والوں کے ساتھ حکومت کے ناروا اور ظالمانہ اقدامات سوئی گیس کے بلوں، فائن آٹے، عام آٹے کے ریٹ میں آئے دن اضافے، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور نان اور روٹی کی تیاری میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا کے ریٹ بڑھنے کے خلاف مظاہرہ کرے گی۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ نان اور روٹی کے ریٹ فی الفور بڑھانے جائیں ہم اپنے بچوں کے پیٹ کاٹ کر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے عوام کو ریلیف دینا حکومت کا کام ہے۔