دینی جماعتوں کاپرسوںیوم تحفط ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان کنونیر تحریک ناموس رسالت نے بتایاہے کہ بیرونی دبائوپر آسیہ کی رہائی اور توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف تمام مکاتب فکر کی دینی ومذہبی جماعتوںنے 14دسمبر جمعہ کو ملک بھر میںیوم تحفط ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان کیاہے جس کے تحت ملک بھر کی مساجد وامام بارگاہوںمیںاجتماعات جمعہ پر بھر پور صدائے احتجاج بلند کیاجائے گا جبکہ ملک کے مختلف شہروںکی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نمازجمعہ مذہبی جماعتوںکے کارکن بھر پور تحفظ ناموس رسالت مظاہرے کریںگے اور احتجاجی جلوس و ریلیاں نکالیںگے نیز علامہ ممتاز اعوان نے بتایاہے کہ جنوبی پنجاب کے لاکھوںعوام کا تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ 23دسمبربروزاتوار گیارہ بجے دن جھنگ موڑ مظفر گڑھ میں ہوگا جس سے صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمن ،سینٹر سراج الحق ، الشاہ اویس نورانی ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ ساجد نقوی ،حافظ حسین احمد ،پیر اعجاز احمد ہاشمی،ابن امیرشریعت سید عطاء المہیمن بخاری ،لیاقت بلوچ ، مولانا عبدالغفور حیدری ،سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد اکرم خان درانی ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد امجد خان ودیگر دینی جماعتوں کے قائدین و رہنماء خطاب کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن