بینک اسلامی اور جوبلی لائف کے مابین ریفرل ماڈل ایگریمنٹ پر دستخط

کراچی(کامرس رپورٹر) بینک اسلامی نے حال ہی میں ملک کی معروف لائف انشورنس اور تکافل آپریٹر جوبلی لائف ۔ ونڈو تکافل آپریشنز کے ساتھ ایک ریفرل ماڈل ایگریمنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط بینک اسلامی ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوئے جو مارکیٹ میں اسلامی بینکاری کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری کی یاد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ اور نمائندے موجود تھے جہاں بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی اور جوبلی لائف کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد نے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے کہا کہ 2004ء میں ہمارے قیام کے بعد سے ہمارا مشن مستند، شرعی اصولوں اور بہترین ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات اور خدمات پیش کرتے ہوئے اپنے اسٹیک ہولڈرز کیلئے قدر تشکیل دینا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن