کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے تاریخی میوزیکل بینڈ ’جنون‘ کو کامیابی سے یکجا کرنے کے بعد پیک فرینس سوپر 25دسمبر 2018کو صوفی میوزک کے بانی بینڈ کولائیو کانسرٹ میں لا رہا ہے۔ کانسرٹ کا اعلان تقریبا ً500مو سیقار نے جمع ہو کر جنو ن بینڈ کو خراج ِ تحسین پیش کر کے اور اپنی مو سیقی کے ذریعے پاکستان کے جذبے کو اجا گر کر کے کیا۔ اندازہ ہے کہ یہ کانسرٹ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کانسرٹ ہوگا۔ جنون کے یکجا ہونے کی خبروں کے بعد ان کی فین فالوئنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، فین اپنے من پسند بینڈ جنون کو لائیو پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ سوپر نے ان کا یہ خواب بھرپور انداز میں پورا کردیا،یوں ملک کے سب سے پسندیدہ صوفی راک بینڈ کو دوبارہ پیش کیا ، تاکہ جنون بینڈ اپنے شائقین کے سامنے ایک نئی تاریخ رقم کرسکیں۔سال کے سب سے بڑے اس کانسرٹ کا مقام ’ایئرمین گالف کلب‘ رکھا گیا ہے۔ جس کے ٹکٹ www.yayvo.com/sooperjunoon پرآن لائن دستیاب ہیں۔اس موقع پر جنون بینڈ کے چاہنے والوں کو بہترین موقع دیا جا رہا ہے کہ ابتدائی ٹکٹوں کی بکنگ پر پہلیآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خصوصی ڈسکائونٹ حاصل کرسکیں۔ مزید براں کانسرٹ کی مزید معلومات ویب سائٹ www.sooperjunoon.com.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔