کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں فوڈ اور مشروبات تیار کرنے والی صف اول کی کمپنی حلیب فوڈز لمیٹڈ نے اس سال منعقد ہونے والی کینئرڈ بزنس ویک کو اسپانسر کیا۔ حلیب فوڈز لمیٹڈ اس ایونٹ کا پلاٹینم اسپانسر رہا۔ مزیدبراں، ایچ ایف ایل نے کنینئرڈ بزنس ویک کے دوران منعقد کی گئی انٹر یو نیورسٹی انٹرپرینیورشپ مقابلے کے فاتح کو بھی اسپانسر کیا۔ ملک کی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے متفرق سیشنز میں شرکت کی جن میں حلیب فوڈز لمیٹڈ کی جانب سے ہیڈ آف مارکیٹنگ عبدالسمیع قہراور ہیڈ آف ہیومن ریسورسز ثناء شیراز نے اسپیکنگ سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ ثنا ء شیراز نے اپنے سیشن میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُنہیں قابل قدر مشورے دئیے تاکہ وہ اپنے کریئر کو کامیاب بنانے کے لئے جرات مندانہ اقدامات لیں ۔ ثناء کے تفصیلی انٹریکٹو سیشن کا ماخذ ’ ’Follow your passion - that's it?‘‘ تھا جس میں ذاتی اور پیشہ ورانہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ثابت قدم اور نظم و ضبط کے ساتھ پُرعزم رہنے کی تلقین کی گئی۔