اسلام اور اْمتِ مصطفٰی ؐ کا مقدمہ جس پر شکوہ انداز میں اقبال نے پیش کیا کوئی اورنہ کر سکا:ذوالفقار چیمہ

Dec 12, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر)سابق آئی جی پولیس علامّہ اقبال کونسل کے چیئرمین ذوالفقار احمد چیمہ نے ایوانِ اقبال، لاہور میں جشن اقبال کی تقریب میں فکرِ اقبال پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تاریخ میں بڑے بڑے تھِنکر اور فلاسفر گزرے ہیں مگر اسلام اور اْمّت مصطفی کا مقدمہ جس پر شکوہ انداز میں علامّہ اقبال نے پیش کیا کوئی اور نہیں کرسکا۔انہوں نے کہاکہ اقبال شاعرِ امّید بھی ہیں اور شاعرِ انسانیّت بھی۔وہ عقل پر تنقید نہیں کرتے بلکہ عقل کو چراغِ راہ قرار دیتے ہیں مگر منزل نہیں سمجھتے کیونکہ منزل کیطرف کوئی صاحبِ نظرہی رہنمائی کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلمانو ں کیلئے آزاد ملک کا نظریہّ بھی علامّہ اقبا ل نے پیش کیا اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے میرِکارواں کوبھی ڈھونڈ لیاانہوں نے خطاب میں علامّہ اقبال ولولہ انگیز شعر بھی پڑھے اور نوجوانوں کی نصیحت کی کہ وہ مغربی یا ہندوانہ کلچر کی نقالّی نہ کریں بلکہ مسلم کلچر پر اور اپنے ملک پر فخر کریں۔اس موقع پر مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجودتھی۔

مزیدخبریں