پولیو سے بچائو کیلئے بھرپوراقدامات کی ضرورت ہے:ڈی سی غربی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے بھرپور اقدامات کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع غربی کے تمام علاقوں میں موجود 1.9ملین بچوں کی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے تمام گلی محلوں میں رہائش پذیر فیملیز کو اس بات پر تیار کریں کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں پولیو ویکسین سے ہی ہم اپنی آنے والی نسل کو معذوری سے بچا سکتے ہیں اور جلد ہی پولیو فری پاکستان بنا سکتے ہیں لہذا کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین پینے سے نہ رہے آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ تمام بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو آگاہی فراہم کریں اور اس مہلک بیماری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے روشناس کروائیں پولیو مہم کا 10دسمبر سے 16دسمبر تک جاری رہیگی اجلاس میں تمام زونوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز پولیو ویکسین کے ضلع غربی میں تعینات تمام افسران اورڈاکٹرز کے علاوہ اہلکار بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن