لاہور (سپورٹس ڈیسک ) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کی قیادت میں ہوا جس میں وسیم انور ، نجف حمید خان، احمد ایاز خان، مقصود احمد، مسعود انور، نصیر شہزاد، محمد ارشد، سردار نوشاد اور نواب منصور حیات خان نے شرکت کی۔ متفقہ طور پر سالانہ آڈٹ شدہ اکائونٹس رپورٹ منظور کر لی گئی‘جنرل باڈی نے احمد ایاز خان کو بطور رکن ایگزیکٹو کمیٹی برقرار رکھا جبکہ نصیر شہزاد کو افارغ کر دیا گیا، نارتھ زون کے صدر مسعود انور کو ایگزیکٹو کمیٹی کا نیا رکن منتخب کیا گیا ہے۔