5ہزار رفاہی پلاٹوں اور پارکس پر قبضے، درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

کراچی(و قائع نگار)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد کے35 ہزار رفاہی پلاٹوں اور پارکس پر قبضوں سے متعلق سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان و دیگر کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔سابق ناظم نعمت اللہ ایڈووکیٹ نے شہر قائد کے100سے زائد پارکس پر قبضوں کیخلاف درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں جبکہ شہری خاتون صبیحہ پروین نے نارتھ کراچی میں اپنے پلاٹ پر تعمیرات مسمار کیے جانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔اسی سماعت کے دوران سرکاری افسر نے عدالت میں رفاہی پلاٹوں پر قبضے سے متعلق بیان دیا تھا جس کے بعد ان رفاہی پلاٹوں سے قبضہ ختم کرانے کے لیے سپریم کورٹ نے احکام جاری کیے تھے جس پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی ودیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی زیر سماعت ہے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ شہر میں قبضوں اور تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے سمیت دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن