لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں،ملک منصورافسر

Dec 12, 2018

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ عوام سے کروڑوں روپے کے ٹیکس وصول کررہا ہے مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر فراہم کررہا ہے جب سے تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے حکومت کیساتھ ساتھ کینٹ بورڈ حکام نے بھی ترقیاتی کاموں اورعوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے ہاتھ کھینچ لیا ہے لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں،لوگوں کے مسائل حل نہیں ہورہے کینٹ بورڈ نے ممبران کینٹ کو بھی مکمل طور پر نظراندازکردیا ہے ترقیاتی بجٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے برف خانہ چوک میں اپنے مرکزی آفس میں اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دورحکومت میں ہر طرف ترقیاتی کام بلاتفریق ہورہے تھے مگر اب صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے مکمل طور پر نظراندازکرچکی ہے۔

مزیدخبریں