جامعہ بنوریہ عالمیہ میں امریکی نوجوان جبرائیل کاقبول اسلا م

Dec 12, 2018

کراچی (نیوزرپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں جبرائیل زبالوس نامی امریکی نوجوان نے عیسائیت سے تائب ہوکررئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔گزشتہ روزامریکی ریاست ہوسٹن ٹیکساس کے21سالہ نوجوان جبرئیل زبالوس نے جامعہ بنوریہ سائٹ آکر قبول اسلام کی خواہش کا اظہار کیا نومسلم مفتی محمدنعیم نے کلمہ پڑھاکر جبرئیل ہی اسلامی نام تجویز کیا اور استقامت کیلئے خصوصی دعاء کی گئی ۔ اس موقع پر نومسلم کا کہناتھاکہ میں بہت خوش ہوں اسلام کے مطالعے سے مجھے پتا چلا کہ دنیا میں جو اخلاقیات اور اعمال کا درس اسلام نے دیا ہے وہ کسی بھی مذہب میں موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں