راولپنڈی چیمبر کے زیراہتمام ایمرجنگ پاکستان تقریب 14دسمبر کو ہوگی

Dec 12, 2018

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایمرجنگ پاکستان تقریب 14 دسمبر کوکنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر ملک شاہد سلیم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تقریب کا مقصد ملکی معاشی صورتحال،ٹیکس اصلاحات، برآمدات کے فروغ اور پاکستان کا امیج بہتر بنانا ہے۔ اعلی حکومتی شخصیت مہمان خصوصی ہو ں گی۔

مزیدخبریں