گھگھر پھاٹک اورنادرن بائی پاس پر 2نئی سبزی منڈیاں قائم ہونگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں کراچی کی سبزی منڈی سے تجاوزات ختم کرانے اور کراچی میں دو نئیں سبزی منڈیاں قائم کرنے کہ متعلق اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا،اجلاس میں سیکریٹری زراعت،ڈی جی زراعت، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کو افسران نے کراچی کی سبزی منڈی سے انکروچمینٹ ہٹانے اور دو نئیں سبزی منڈیاں قائم کرنے کہ متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ گھگھر پھاٹک اور نادرن بائی پاس کے پاس نئی سبزی منڈیاں بنائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیاں بنانے کا پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ ملکر مکمل کیا جائے گا۔محمد اسماعیل راہو نے سیکر یٹری زراعت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سمری تیار کرکے وزیراعلی سندھ کو ارسال کی جائے تاکہ کام جلد شروع کیا جائے،یے پروجیکٹ پرانا تھا پر کچھ وجوہات کے باعث شروع نہ ہوسکا اسی لیے اس کو اب شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک سبزی منڈی ہے اتنے بڑے شہر کے لیے تین سبزی منڈیاں ہونی چاہئیں۔کراچی کی سبزی منڈی ایشیا کی بڑی منڈی ہے، ملک بھر سے فروٹ، سبزیاں، چاول اور دیگر اشیاء آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن