پاک بحریہ اگلے سال کے شروع میں کثیرالملکی بحری مشق امن 2019ء کا انعقاد کرے گی۔کراچی میں پاک بحریہ کے ترجمان نے کہاہے کہ یہ مشقیں عالمی بحری سلامتی کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع اور متفقہ سوچ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے ساتھ امن مشقوں میں حصہ لیں گی جسے امن کے لئے اتحاد قرار دیا گیا ہے۔پاک بحریہ 2007 ء سے کثیرالملکی بحری مشق امن کا انعقاد کر رہا ہے۔