لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے شہر وں سے درخت کاٹ کر سیمنٹ اور کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کر کے شہر وںکا حلیہ بگاڑ دیا ۔ہماری حکومت وزیر اعظم کے گرین اینڈ کلین پاکستان ویژن کے تحت شہروں کی خوبصورتی کو بحال کریں گے ۔گزشتہ سال لاہور شہر میں اڑھائی لاکھ درخت لگائے گئے اور مزید اڑھائی لاکھ درخت لگائے جائیں گے ۔پارکوں میں تفریحی سہولتوںکو بہتر کیا جارہا ہے جبکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے کھیل کے میدان بنائے جارہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے یہ بات گزشتہ روز لاہور کے مختلف پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مشیر وزیر اعلی آصف محمود ،چیئرمین پی ایچ اے ،ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ افسران بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سموگ دنیاکا سب سے بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔
لاہور شہر میں اڑھائی لاکھ درخت لگائے گئے :اسلم اقبال
Dec 12, 2019