لاہور (کامرس رپورٹر )پنجا ب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین زین العابدین نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی فلاح و بہبود کیلئے تمام کمپنیوں کو صوبائی ٹیکسوں کی مد میں اپنے منافع کا تقریباََ 16فیصد حصہ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جمع کرانا چاہیے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے مہمان مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاک چین چیمبر کے صدر زرک خا ن نے خطبہئِ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سینئر نائب صدر معظم گھرکی اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ شرکاء میں چیمبر کے ارکان کی بڑی تعداد شامل تھی۔
سیلز ٹیکس کے نفاذاور حصول کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی قائم کی :زین العابدین
Dec 12, 2019