روضہ رسول ؐکے متولی کی سینیٹر گلزار احمد کے گھر آمد

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کے خاندان کے چشم و چراغ اورروضہ رسول ؐکے متولی کی سینیٹر گلزار احمد کے گھر آمد کے موقع پر صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود نے ان سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اس موقع پر سینئر صوبائی رہنما علیم خان، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں ،ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ مختلف ممالک کی سیاسی سماجی و دینی مذہبی شخصیات کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر کے ممالک سے اہم شخصیات پاکستان کے دورہ سے واپسی پر پیغام لیکر جارہی ہیں کہ پاکستان پر امن ملک ہے جس میںدہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا گیا ہے پاکستانی عوام مہمان نواز ہے جس کے دل کشادہ اور محبت سے لبریز ہیں ، موجودہ حکومت ٹورازم سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جن موثر خطوط پر کام کررہی ہے اسی کا ثمر ہے کہ دنیا بھر کی رائل فیملیز سمیت دینی شخصیات کا رخ پاکستان کی طرف ہے انشاء اللہ ایک پر امن پاکستان نہ صرف اپنی آنے والی نسلوں کو دیں گے بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی یقینی بنا کر دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن