راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم کیا گیا

Dec 12, 2019

لاہور+راولپنڈی(نمائندہ سپورٹس+ُٓاپنے سٹاف رپورٹر سے ) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم کیا گیا ‘میچ کے دوران فوج، رینجرزاور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیوٹیز دیتے رہے ،ٹیموں کے روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف میں ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ، میڈیا کے افراد کو بھی گذشتہ روز مکمل چھان بین کے بعد سٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی۔ ساتھ لائے جانے والے سامان کو چیک کرنے کے بعد سٹیکرز چسپاں کیے گئے،سری لنکن صحافیوں کو بھی طریقہ کار کے مطابق کلیئر کرنے کے بعد ہی آنے دیا گیا، شائقین کوداخلے سے قبل سکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا۔ راولپنڈی پولیس کی طرف سے میچ کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کیلئے 4500 کے قریب افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے جنہوں نے علی الصبح ڈیوٹی سنبھال لی۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس خود فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے رہے،سی پی او نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیوٹی چیک کی ،سی پی او ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو چیک کرتے ہوئے مستعد اور الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔انہوںنے کہا کہ سٹیڈیم میں داخل ہونے والے ہر شخص کی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے، بائیو میٹرک تصدیق کو دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد سے یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں