لاہور( نمائندہ سپورٹس) پی سی بی قومی انڈر 16 ایک روزہ ٹورنامنٹ میں سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ فیصل آباد میں سندھ نے بلوچستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بلوچستان کی ٹیم 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سندھ نے ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ علی حسن 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 64 رنز سے ہرا دیا۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 8 وکٹوںپر 202 رنز بنائے۔ افضل منظور 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔سدرن پنجاب کی ٹیم 9 وکٹوں پر 138رنز ہی بناسکی۔ محمد عمار نے 42 رنز بنائے۔ ارحم نواب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔