لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کی غفلت کی وجہ سے سری لنکا سے آنے والے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا۔سری لنکا کے صحافی الطاف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی وجہ سے گراونڈ میں داخل ہونا ناممکن ہے ہر جگہ تلاشی کے ساتھ پی سی بی کی طرف سے دی جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکا جاتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کی کیوریج کے لئے ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے لیکن کارڈ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ دوسری جانب سری لنکن صحافی انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے میچ کی کوریج کو چھوڑ کر ہوٹل چلے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر آئے نو صحافیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے کہا کہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا تو پی سی بی کے حکام نے کہا کہ نیٹ کی مین لائن کو کاٹ دیا گیا ہے چند گھنٹے کے بعد بحال کردیا جائے گا۔