سیدشبیرحسین شاہ المعروف متولی ایوب شاہ روڈٹیکسلامیں سپردخاک

Dec 12, 2019

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)انجمن سادات ومومنین ٹیکسلاکے سرپرست اعلی،محرم الحرام امن کمیٹی کے بانی ر کن اورایچ ایم سی ٹیکسلاکے سابق سیکورٹی آ فیسر اور ٹیکسلاکی ہردلعزیزشخصیت سیدشبیرحسین شاہ المعروف متو لی مرحوم کوایوب شاہ روڈٹیکسلامیںسپردخاک کردیا گیا ،نمازجنازہ کربلاپیرفتح حیدرصفدرمیںاداکی گئی،نماز جنا ز ہ کی امامت مرکزی رہنماء علامہ عارف واحدی نے کر ا ئی،جبکہ شیعہ علماء کرام،اورذاکرین کی بڑی تعدادسمیت پشاور،نوشہرہ،مردان،ہریپور،ضلع اٹک،جنڈبسال،فتح جنگ،پنڈی گھیب،حسن ابدال،راولپنڈی اسلام آباد، ٹیکسلاواہ کینٹ سے ہزاروںلوگوںنے شرکت کی،اور ٹیکسلاشہرمیںسادات فیملی کے جنازوںمیںمتولی سید شبیر حسین شاہ مرحوم کانمازجنازہ ایک تاریخی نمازجنازہ کی حیثیت اختیارکرگیا،مرحوم کی رہائش گاہ سے لے کرکر بلا فتح حیدرصفدرتک تمام راستہ میںلوگوںکی بہت بڑی تعد ادغمزدہ حالت میںنمازجنازہ کے ساتھ ساتھ ہجوم کی شکل میںچلتی رہے،ماتمی سنگت کے چیئرمین سیدنثارحسین شاہ شہال اپنے ساتھیوںکے ہمراہ انتہائی پرسو زاند از میں ’’ مولود‘‘پڑھتے رہے،جس سے پوراماحول انتہائی غمزدہ او رسوگوارشکل اختیارکرگیا،اورلوگ دھاڑیںمارمارکر رو تے رہے،نمازجنازہ میںسردارسیدریاض حسین شاہ،ایم پی اے عمارخان،ایم این اے منصورخان،ایم پی اے تیمورمسعوداکبر،سابق ایم پی اے حاجی عمرفاروق،ملک فیصل اقبال،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرسردا رممتازخا ن، سرد ارساجدزمان خان،محمدسفیرخان،چیئرمین نوازش علی خان،ڈائریکٹرپی ٹی سی ایل سیدارسلان حیدرشاہ، چیئر مین عرفان خان ایڈوکیٹ،سابقہ چیئرمین ملک ایاز محمود، حاجی ابراردلدارخان،بابوملک محمدتاج آف ڈھیری ملہو، سیدتوصیف حسین شاہ،سیدسجادحیدرایڈوکیٹ،سادات فاونڈیشن کے چیئرمین سیدنذرحسین شاہ،مزدوررہنماء عبدالصبوربھٹی،سیدظہیرالحسن شاہ ذیلدار،رانامحبت علی طاہرآف شہبازٹاون،حاجی ہمایوںاکبرخان،کرنل کاظم رضا،سیدعسکری حسن شاہ،پیرزادہ سیدسلطان شاہ کا ظمی ، صدرامن کمیٹی سیدزاہدحسین شاہ،ٹیکسلابارکے سابق صد رسیدناظم حسین شاہ ایڈوکیٹ،سابق اے ای جی سردا رر ضاعباس نقوی ایڈوکیٹ،چوہدری محمداصغرکشمیری،ملک سجادحسین ایڈوکیٹ،سیدعمران حیدرنقوی،سیدذیشان مہدی ایڈوکیٹ،وقاص حیدرنقوی ایڈوکیٹ ،ٹیکسلا بار کے سابق صدرسیدرضوان حیدرایڈوکیٹ،حاجی راجہ ر ب نوازگوجرخانی،سردارسیدمحمدعلی شاہ،حاجی شفاقت محمود بٹ،سیدعاصم حسین شاہ،سابق چیئرمین بلدیہ سیدمحمود حسین شاہ،حاجی صوفیان مسعود،شیخ وحیدالدین سابق چیئرمین سمیت علاقہ کے لوگوںنے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

مزیدخبریں