پنڈی گھیب (نامہ نگار )ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے کہا ہے کہ شہداء ماتھے کا جھومر ہیں انکی قربانیوں کیوجہ سے آج کروڑوں انسان چین کی نیند سوتے ہیں شہدا ء کے دلیرانہ و جراتمندانہ عمل کیوجہ سے آج سینکڑوں مائوں کی گودیں ہری بھری ہیں شہداء کا خاندان ہمارا سرمایہ ہیں اور انکی ضروریات کو پورا کرنا اور اکو معاشرے میں عزت دلوانا ہمارا فرض ہے ہم ہمیشہ شہدا ء کے خاندان کیساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی پولیس لائن میں منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک حاجی محمد شفیق بھی موجود تھے اجلاس کے آخر میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے چکوال سے تعلق رکھنے والے شہید اے ایس آئی سجاد حیدر کی بیوہ ،انکی معصوم بیٹی اور والد سے خصوصی ملاقات کی اور شہداء کے اہلخانہ کو تحائف پیش کیئے ۔