پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی دوعلاقوں میں تقسیم کو مسترد کردیاہے:نفیس زکریا

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمدنفیس زکریانے کہاہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی دوعلاقوں میں تقسیم کو مسترد کردیاہے۔

لندن میں ہائی کمیشن میں کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بین الاقوامی قانون اورمعاہدوں کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کومقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے آگاہ کردیاہے۔نفیس زکریانے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کاقتل عام بدستورجاری ہے۔انہوں نے کشمیریوں کے منصفانہ حق خودارادیت کے لئے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کااعادہ کیا۔محمدنفیس زکریانے سیمینار کے شرکاء پرزوردیاکہ وہ مظلوم اوربے آواز کشمیریوں کی آوازبنیں اور عالمی برادری کومقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اورانسانی بحران سے آگاہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن