تاجی کھوکھر کی ضمانت پر رہائی کا حکم

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) علاقہ مجسٹریٹ تھانہ نصیر آباد محمد ارشد نے امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عبدالرحیم نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ تاجی کھوکھر کی درخواست ضمانت پر بحث کے دوران معلوم ہوا کہ تاجی کھوکھر سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنسی تھا، یہ بھی سامنے آیا کہ تاجی کھوکھر کو موٹر وے ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا جب وہ بذریعہ ایمبولینس ڈی جی خان سے اپنے گھر اسلام آباد واپس آرہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...